17 اگست 2010 - 19:30

رحمن ملک نے ایوان کو بتایا کہ کراچی میں فرقہ وارانہ فساد نہیں ہیں بلکہ ایک عالمی سازش کے تحت حالات خراب کئے جارہی ہےہیں ۔ جس میں اندرونی عناصر بھی ملوث ہیں ۔

سینیٹ کے ارکان نے کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال پر تشویش کااظہار کیا۔جبکہ وزیرداخلہ رحمن ملک نے کراچی کے علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ قیام امن کےلئے کردار ادا کریں ۔

سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جان محمد جمالی کی زیر صدارت ہوا۔ سینیٹر صفدر عباسی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کراچی کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی ہے ۔ پروفیسر خورشید احمد، زاہد خان ، طاہر حسین مشہدی اور دیگرارکان نے بھی مطالبہ کیاکہ کراچی کے معاملے پر حکومت اپنا مؤقف واضح کرے ۔رحمن ملک نے ایوان کو بتایا کہ کراچی میں فرقہ وارانہ فساد نہیں ہیں بلکہ ایک عالمی سازش کے تحت حالات خراب کئے جارہی ہےہیں ۔ جس میں اندرونی عناصر بھی ملوث ہیں ۔وزیرمملکت برائے خارجہ ملک عماد نے ایوان کو بتایا کہ کرغیزستان سے ایک سوتیرہ طلبہ کو لیکر ایک اورطیارہ آج وطن واپس پہنچے گا۔ سینیٹ میں بجٹ پر بھی بحث کی گئی ۔ ارکان نے تجاویز دیں کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے چنگل سے جان چھڑائی جائے ۔ بعدمیں سینیٹ کا اجلاس کل صبح تک ملتوی کردیاگیا۔

.........

/110